پاکستانی شاہینوں کی فتح کو بریک لگ گئی ، دبئی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ، 261رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پاکستان نے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، آخری ٹیسٹ 26نومبر سے شارجہ میں ہوگا ، ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں یاسر شاہ نے 7، ذوالفقار بابر نے 8وکٹیں حاصل کیں ، ٹیلر کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندا ر رہی ، سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کی جبکہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، مصباح الحق ، پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ میں باؤلرز اور بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ، ٹیلر نے شاندار سنچری سکور کرکے ٹیم کو بحرانوں سے نکالا جبکہ عمدہ باؤلنگ نے 261رنز کا ہدف پاکستان کیلئے مشکل بنا دیا ، کیوی کپتان

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:35

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء ) پاکستانی شاہینوں کی فتح کو بریک لگ گئی ، دبئی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ، 261رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پاکستان نے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، آخری ٹیسٹ 26نومبر سے شارجہ میں ہوگا ، ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں یاسر شاہ نے 7، ذوالفقار بابر نے 8وکٹیں حاصل کیں ، ٹیلر کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ یاسر شا ہ اور ذوالفقار بابر کی پرفارمنس بھی شاندار رہی ، کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں خاص کر سپنرز اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو 261رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات میں ڈال دیا ٹیلر نے شاندار سنچری سکور کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا ۔

(جاری ہے)

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں پر 167 رنز سے اننگز شروع کی تو ٹیلر 77اور کریگ بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے 226 پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ گری جب کریگ 34رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے 228 پر نیوزی لینڈ کو آٹھواں نقصان اٹھانا پڑا جب ٹیلر اپنی 12ویں سنچری مکمل کرکے 104رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہوئے 250پر نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ گری اور ساؤتھی ذوالفقار بابر کی بال پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے نیوزی لینڈ نے 9وکٹوں پر 260رنز کا ہدف ملا یاسر شاہ نے 5 اورذوالفقار بابر نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی 8کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی جب توفیق عمر 4رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی بال پر واٹلنگ کو کیچ تھما بیٹھے 70پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اظہر علی 24رنز بنا کر کریگ کی بال پر نیشام کے ہاتھوں کیچ ہوئے 73 کے مجموعی سکور پر شان مسعود 40 رنز بنانے کے بعد بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے 75 پر کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے بولٹ کی بال پر واٹلنگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے جس کے بعد یونس خان اور اسد شفیق نے لاج رکھی 149پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب یونس خان 44 رنز بنا کر کریگ کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہوئے آخری دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 196رنز ئے تھے اس طرح میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اسد شفیق 41 اور سرفراز احمد 24رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

نیوزی لینڈ کے کریگ اور بولٹ نے 2,2 جبکہ ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی میچ میں پاکستان کے ذوالفقار بابر نے دو اننگز میں 8، یاسر شاہ نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ 26نومبر سے شارجہ میں شروع ہوگا مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی نیوزی لینڈ کی آخری وکٹیں حاصل کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا تیسرا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ۔

جبکہ کیوی کپتان میکلم نے کہا ہے کہا کہ ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹیسٹ میچ ڈرا کیا ہے اور پاکستان کو 261رنز کا ہدف حاصل کرنے نہیں دیا ٹیلر کی سنچری اور باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تیسرے میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ہمارے سپنرز نے بھی شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا ہے ۔