عمران خان کیسے ارب پتی بن گئے ،کسی کوسمجھ نہیں آئی ،بغیرکاروبارکے دھرنوں پراتناخرچ کہاں سے کررہے ہیں،پرویزرشید

جمعہ 21 نومبر 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان کیسے ارب پتی بن گئے ،کسی کوسمجھ نہیں آئی بغیرکاروبارکے دھرنوں پراتناخرچ کہاں سے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب عمران خان کے دھرنے سے خطاب پرتبصرہ کرتے ہوئے فاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان کے پاس کوئی کاروبارنہیں ہے اورپھروہ دھرنوں پررقم کہاں سے لاتے ہیں ۔عمران خان دوسروں پرالزام لگارہے ہیں لیکن کسی کوسمجھ نہیں آئی کہ وہ کیسے ارب پتی بن گئے ہیں ۔خان صاحب ارب پتی توآپ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے شاہانہ اندازنے لوگوں کوسوچنے پرمجبورکردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :