پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا،ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 08:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء) پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں 13 سے 71 سال کے درمیان عمرہ پر جانیوالے تمام زائرین کو اس وقت تک عمرہ کا ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا جب تک وہ ”اعتماد “کمپنی سے بائیو میٹرک سے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کے اجازت نامہ کا ثبوت پیش نہیں کردیتے سعودی سفارتخانے کے میڈیا سنٹر نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امسال عمرہ پر جانیوالوں کو 1 ماہ کا عمرہ ویزہ جاری کیا جائیگا جبکہ ماہ رجب‘ شعبان اور رمضان میں عمرہ زائرین کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے کوٹہ سسٹم کے تحت ویزے جاری کئے جائینگے تاہم امسال 1436ھ کیلئے سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی بھی ملک کو عمرہ ویزہ کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کسی بھی ملک کیلئے تعداد کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے امسال عمرہ پر جانیوالے زائرین کو اپنے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کے لینز کی شرط لازم قرار دینے پر پاکستان کے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) روزانہ کی بنیاد پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہے سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد کے زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی سکیننگ سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے 23 نومبر 2014ءء سے امسال 2014ءء عمرہ سیزن کی اپروول شروع ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :