پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، القاعدہ کے 4اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق

جمعہ 21 نومبر 2014 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے 9نومبرکوپاک افغان سرحدی علاقے میں حملہ کیاگیاتھاجس میں ہلاک ہو نے والے 4افرادکی شناخت ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈرڈاکٹرسربلندان کے 2بیٹے اورمیجر(ر)ڈاکٹرابوخالدکے بھائی خالدشیخ محمدشامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیرکے ترجمان اسامہ محمودنے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرسربلندکو2003ء میں راولپنڈی سے حراست میں لیاگیاتھااورابوخالدکوڈاکٹرعادل کے بھائی عبدالقدوس کے گھرسے گرفتارکیاگیاتھایہ راہنما9نومبرکے حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :