کنٹرول لائن پر پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید ،پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائر کر دیا، ایک شخص زخمی،سی ایم ایچ ہسپتال منتقل ، لائن آف کنٹرول سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سول آبادی میں شدید خوف و ہراس

جمعہ 21 نومبر 2014 08:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مظفرآباد کے قریب پانڈوسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا،پاک فوج کی کارروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہفتہ کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر سیز فائیر لائن کی خلاف ورزی پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائیر کر دیا ایک شخص زخمی لائن آف کنٹرول سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سول آبادی میں شدید خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق جمعرات شام گئے بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائیر کیا گیا جس کی زد میں آ کر محمد زاہد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبعی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا وقوعے کے بعد لائن آف کنٹرول کے ملحقہ سرحدی علاقوں کیں بسنے والی سول آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا بھارتی فوج کی جانب سے چوتھی بار سیز فائیر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے اور مقامی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے