پاک فضائیہ کے سربراہ سے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات، ملکی سلامتی کے معاملات پر گفتگو،آئی ایس آئی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ملکی مفادات کی حفاظت کی ہے،ائیر چیف

جمعہ 21 نومبر 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء) آئی ایس آئی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آج پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ انکی ائیر چیف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

دونوں سربراہ کچھ دیر تک ایک ساتھ رہے اور ملکی سلامتی کے معاملات پر گفتگو کی۔

ائیر چیف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات اعادہ کیا کہ یہ ادارہ آپکی قیادت میں ملکی مفادات کی بہترین نگہبانی کرے گا۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ملکی مفادات کی حفاظت کی ہے۔ اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ نے ڈی جی آئی ایس آئی کو ایک یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :