پاکستان دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہاہے،جنرل راحیل شریف،تحریک طالبان اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ، پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ اّئے گا، دعش کا سا یہ بھی پا کستا ن نہیں آ سکتا ، پا ک فو ج ہر طر ح کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلا حیت رکھتی ہے،اّرمی چیف کا عشائیے سے خطا ب ، آ رمی چیف کی امریکی حکا م سے ملا قا تیں ، دو طر فہ تعلقا ت سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل ، پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے، امر یکی حکا م

جمعہ 21 نومبر 2014 08:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق اور فیصلہ کْن کارروائی کررہاہے، خطے میں جلد امن لوٹ اّئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں۔واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اّرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں موجود امریکی اور پاکستانی شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے اّرمی چیف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے، صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ اّئے گا۔

(جاری ہے)

اّرمی چیف کا کہنا تھا دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، عالمی برادری، خاص طور پر امریکا کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور اّپریشن مکمل عزم اور جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ دریں اثنا ء آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا میں اہم سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان ڈینیل ایف فیلڈ مین سے ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، پاکستانی عسکری وفد نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اورامریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ امریکی سینیٹ کی منتخب کمیٹی برائے انٹیلی جنس اور امورخارجہ کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔امریکی سینیٹ کی دونوں منتخب کمیٹیوں نے پا کستانی وفد سے دہشت گردی کیخلاف جنگ سے متعلق کوششوں پربات کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے امریکی حکام کو بریفنگ دی کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپس کو بلاتقریق ختم کررہاہے۔

امریکا نے پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہیکہ خطے میں امن و استحکام کیخلاف برسرپیکار کسی بھی گروپ کیخلاف کارروائی کیلیے پرعزم ہے۔ادھر ترجمان پینٹاگان کا کہناہیکہ جنرل راحیل شریف کی فوجی حکام سے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی اور پاکستانی حکام کی ملاقات میں دو طرفہ پائیدار شراکت کاعہد بھی دہرایا گیا۔

دریں اثنا ء آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پیشہ ورانہ امور سمیت خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ممبران نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے۔ آ رمی چیف نے لا ئن آ ف کنٹر ول پر بھا رتی جا رحیت کے با رے میں بھی امریکی حکا م کو آ گا ہ کیا ،اس کے علاوہ آرمی چیف نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :