عالمی معاہدوں کی پرواہ کئے بغیر وزارت داخلہ نے عرب ممالک کے حکمران خاندانوں کو پاکستان میں نایاب پرندوں کے شکار29اسپیشل پرمٹ جاری کردیئے

جمعرات 20 نومبر 2014 08:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)عالمی معاہدوں کی پرواہ کئے بغیروفاقی وزارت داخلہ نے عرب ممالک کے حکمران خاندانوں کو پاکستان میں نایاب پرندوں کے شکار29اسپیشل پرمٹ جاری کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق اسلامی دوست ممالک کے حکمران خاندانوں کوشکارکے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کی ہدایات وزیراعلیٰ ہاؤس سے دی گئی پرمٹ حاصل کرنے والوں میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،بحرین اورقطرکے حکمران خاندان شامل ہے سعودی حکمران خاندان کوبلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی،ڈیرہ مراد جمالی،نصیرآباد،جعفرآباد،دکی اورلورالائی کے اضلاع میں شکارکرنے کے خصوصی پرمٹ جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات وقدرتی حیات بلوچستان نے صوبے میں نایاب پرندوں کے شکارپرپابندی ہے اورشکارکرنے والوں کوجرمانوں اورقید کی سزاہوسکتی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے ہرحکمران خاندانوں کوصوبے میں شکارکے پرمٹ جاری کرنے کے حوالے سے محکمے کواعتماد میں نہیں لیاگیاذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی تحفظ ادارے کے چارٹرجس پرپاکستان نے بھی دستخط کئے ہیں اس کے بارے میں وزارت داخلہ کوبتایاگیاتھامگروزیراعظم ہاؤس کی خصوصی ہدایات پر پرمٹ جاری کئے گئے جبکہ دیگرعرب ممالک کے حکمرانوں کوپنجاب اورسندھ کے مختلف اضلاع میں شکارکے پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :