سرتاج عزیز کے ایک بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ۔شاہ محمود قریشی، دفتر خارجہ کا بیان کافی نہیں بیان سے لاتعلق ہونا پڑے گا،سمجھ نہیں آرہی کہ دہشتگردی کیخلاف حکومت کی پالیسی کیا ہے،امریکہ میں ایک لابی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھی ہمیشہ سرگرم رہتی ہے، پریس کانفرنس سے خطا ب

جمعرات 20 نومبر 2014 08:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ایک بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ہے ۔ دفتر خارجہ کا بیان کافی نہیں بیان سے لاتعلق ہونا پڑے گا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز میرے بزرگ ہیں اور میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں میں بھی وزیر خارجہ رہ چکا ہوں اور معاملے کی حساسیت کو سمجھتا ہوں مشیر خارجہ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ان کے ایک بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ہے ۔

دفتر خارجہ کا اس حوالے سے بیان کافی نہیں دفتر خارجہ بیان سے لاتعلقی ہونا پڑے گا اور مشیر خارجہ بیان کی وضاحت کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے لیکن مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ دہشتگردی کیخلاف حکومت کی پالیسی کیا ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایک لابی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھی ہمیشہ سرگرم رہتی ہے اور لابی ہندوستان کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخواہ میں تین لاکھ آئی ڈی پیز موجود ہیں حکومت آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مالی مدد کررہی ہے ۔

صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات پر صحافیوں نے جب علامتی واک آؤٹ کیا تو شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کی تشویش سے آگاہ نہیں وہ عمران خان سے بات کرینگے ۔