فوج کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے واپس بلالیا گیا،ضرورت پڑنے پر فوج کو دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا‘ وزارت داخلہ

جمعرات 20 نومبر 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھرنوں کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون میں بلائی جانے والی فوج کو واپس بلالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھرنوں کے خطرات کے پیش نظر 24 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں فوج کو طلب کیا گیا تھا جسے اب حالات نارمل سطح پر آنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے اور اس وقت فوج ریڈ زون میں موجود نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر خطرے کے پیش نظر فوج کو دوبار بلایا بھی جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :