عمران خان اخلاقیات عبور نہ کریں،باز نہ آئے تو کھلی جنگ ہوگی، اسحاق ڈار ،منی لانڈرنگ بارے حلف نامے پر بندوقوں کے سائے میں دستخط کروائے گئے، دھرنا ناکام کرنے کیلئے کسی کو ایک روپیہ نہیں دیا،آئی بی کو انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سامان خریدنے کیلئے پیسے دئیے،تحریک انصاف کے5مطالبات میں سے ساڑھے تین پر کام ہورہا ہے،مذاکرات کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 19 نومبر 2014 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اخلاقیات عبور نہ کریں،باز نہ آئے تو کھلی جنگ ہوگی،منی لانڈرنگ بارے حلف نامے پر بندوقوں کے سائے میں دستخط کروائے گئے، دھرنا ناکام کرنے کیلئے کسی کو ایک روپیہ نہیں دیا،آئی بی کو انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سامان خریدنے کیلئے پیسے دئیے،تحریک انصاف کے5مطالبات میں سے ساڑھے تین پر کام ہورہا ہے،مذاکرات کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا ۔وزیر خزانہ نے نے کہا کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کے 2لفظ سیکھ لئے،انہیں پتہ نہیں منی لانڈرنگ کیا ہوتی ہے،پاکستان سے باہر پیسہ نہیں گیا اس لئے منی لانڈرنگ نہیں ہوئی،بندوقوں کے سائے میں حلف نامے پر دستخط کئے،نومبر2003ء میں مجھ سے جرنیلوں نے ملاقات کی تھی،خان صاحب روزانہ ڈرامہ لگاتے ہیں،اخلاقیات کی حدود عبور کر رہے ہیں وہ لیڈر کی طرح حرکات نہیں کر رہے،اب عمران خان باز نہ آئے تو کھلی جنگ ہوگی،وہ آنے والی نسلوں کو کیا سکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیتاوائٹ کیس میں عمران خان بلڈ ٹیسٹ کرائیں،ہسپتال میں بدعنوانی کے ثبوت پیش کروں گا،میں نے بطور وزارت خزانہ تنخواہ نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ 11جون2013ء کو سیکرٹ فنڈز بند کردئیے گئے،آئی بی کو پیسے انسداد دہشتگردی کی اشیاء خریدنے کیلئے دئیے گئے اشیاء کی فہرست خان صاحب کسی کو نہ دیں تو دکھانے کیلئے تیار ہیں،کراچی میں آئی بی نے دہشتگردی کی روک تھام میں بہتر کام کیا ہے،دھرنا ناکام کرنے کیلئے کسی کو ایک روپیہ نہیں دیا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ چکے ہیں،جوڈیشل کمیشن کو ہر چیز کرنے کا اختیار ہوتا ہے،جوڈیشل کمیشن ایس آئی ٹی بنائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے5 میں سے ساڑھے3مطالبات پر کام کر رہے ہیں،تحریک انصاف سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے،مذاکرات کیلئے تیار ہیں،جن چیزوں پر اتفاق کیا ان پر آج بھی کھڑے ہیں،عمران خان سڑک پر کھڑے آدمی کا رویہ نہ اپنائیں،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دسمبر تک روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی،دسمبر تک ڈالر 100روپے کا ہوجائے گا