مشیر خارجہ نے تاریخی پس منظر میں بیان دیا ، دفتر خارجہ کی وضاحت ، آپریشن ضرب عضب بغیر کسی تفریق کے تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف جاری ہے،ترجمان

بدھ 19 نومبر 2014 08:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) دفتر خارجہ کی ترجمان نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویوکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خارجہ نے تاریخی پس منظر میں بیان دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان نے جو آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے وہ بغیر کسی تفریق کے تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف جاری ہے ۔دفتر خارجہ سے جار ی بیان کے مطابق ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف پالیسی کو اس کی ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی روشنی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :