یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی نجکاری موجودہ حکومت کا نہایت کامیاب فیصلہ تھا،عالمی سطح پر سراہا گیا ، معروف بین الاقوامی جریدے دی ایسٹ کے مطابق یو بی ایل کے حصص کے فروخت حصص کی منڈی میں سال کی بہترین فروخت ہے، عمران خان کی جانب سے غلط پروپیگینڈا کیا جا رہاہے،اگر تعریف نہیں کر سکتے تو کم از کم ملکی معاشی مفاد کی خاطر خاموش رہیں: محمد زبیر چیئر مین نجکاری کمیشن ،الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر اگلے دو ہفتے تک مقرر کر دیا جائے گا، حبیب بنک کے حصص کی فروخت پاکستان کی تاریخ میں حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی، تحریک انصاف کاوائٹ پیپر ملک کے معاشی اہداف کیلیے نقصان دہ تھا،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے سرمایہ کاروں کے ملک پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، چیئر مین نجکاری کمیشن کا نیوز کانفرنس سے خطاب

بدھ 19 نومبر 2014 08:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء )چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی نجکاری اور اس کے حصص کی فروخت کو موجودہ حکومت کا نہایت کامیاب فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے حصص کی فروخت کے عمل کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، معروف بین الاقوامی جریدے دی ایسٹ کے مطابق یو بی ایل کے حصص کے فروخت حصص کی منڈی میں سال کی بہترین فروخت ہے،الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر اگلے دو ہفتے تک مقرر کر دیا جائے گا، حبیب بنک کے حصص کی فروخت پاکستان کی تاریخ میں حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی۔

منگل کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجکاری کمیشن کے چیئر مین محمد زبیر نے کہا ہے کہ یو بی ایل کی نجکاری کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے غلط پروپیگینڈا کیا جا رہاہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے یو بی ایل کی نجکاری کا عمل سرا سر گھاٹے کا سودا ہے ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

محمد زبیر کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی نجکاریاور اس کے حصص کی فروخت کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کے برعکس معروف بین الاقوامی جریدے دی ایسٹ کی اشاعت سے حقیقت سامنے آ گئی ہے، یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے حصص کی فروخت کے عمل کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

چیئر مین نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ یوبی ایل کے حصص کی فروخت کی دنیا بھر نے تعریف کی ہے اگرپاکستان تحریک انصاف اس عمل کی تعریف نہیں کر سکتی تو کم از کم ملکی معاشی مفاد کی خاطر خاموش رہے۔محمد زبیرنے کہا کہ حکومت نجکاری پروگرام پر بھرپور انداز میں کام کررہی ہے، الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر اگلے دو ہفتے تک مقرر کر دیا جائے گا، حبیب بنک کے حصص کی فروخت پاکستان کی تاریخ میں حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کاوائٹ پیپر ملک کے معاشی اہداف کیلیے نقصان دہ تھا،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے سرمایہ کاروں کے ملک پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔چیئر مین نجکاری کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں، ان کا چین، جرمنی اور برطانیہ کے دوروں کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی ساخت کو مزید مضبوط کرنا تھا اور ان دورں کی وجہ سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ ملک میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے جس سے پاکستان کے اقتصادی حالات میں بہتری آئے گی ۔