وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک‘ 3 ٹھکانے تباہ‘ متعدد عسکریت پسند زخمی

بدھ 19 نومبر 2014 08:22

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقوں ملک دین خیل‘ طور درہ اور دور طوئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس میں 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کردیا گیا جبکہ کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اس کے علاوہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ واقعہ کے بعد بھی علاقے میں جیٹ طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔