وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ و وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ،ملک وقومی سلامتی کے امور اور ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر غور و حوض کیا گیا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر کی تازہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا

بدھ 19 نومبر 2014 08:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات ، ملک وقومی سلامتی کے امور اور ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر غور و حوض کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ملاقات میں دھرنے، آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ملک بھر کی تازہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا ۔