سپریم کورٹ ،وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج،چیف جسٹس نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے دیں

بدھ 19 نومبر 2014 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے 1997 میں دائر کی گئیں درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

بابر اعوان، منظور قادر، وکلاء محاذ، مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواستیں انیس سو ستانوے میں دائر کی گئیں تھیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔درخواست گزاروں نے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ پر حملے اور 14ویں آئینی ترمیم کو بنیاد بنایا تھا تاہم عدالت نے درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا۔