امریکی سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات،خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال،اکثریتی جماعت کا حکومت کرنیکا حق اور اپوزیشن کا احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے، رچر ڈ اولسن ، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری خطے میں قیام امن کے لیے مفید ہوگی، اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوئے اب دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا، امریکی سفیر کا اظہار خیال

بدھ 19 نومبر 2014 08:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ اکثریتی جماعت کا حکومت کرنے کا حق ہے اور اپوزیشن کا احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے ، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری خطے میں قیام امن کے لیے مفید ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوئے اب دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری خطے میں قیام امن کے لیے مفید ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر جان مکین آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرینگے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط ہورہے ہیں حالیہ سیاسی بحران میں حکومت نے بہترین طرز عمل کا مظاہرہ کیا پاکستان کے سیاسی اور پارلیمانی اداروں پرمکمل اعتماد ہے جس جماعت کی اکثریت ہو اسے حکومت بنانے کا حق ہے اور اپوزیشن کا احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے