وزارت داخلہ کا پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر نہ بھیجنے کا فیصلہ،ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس آفسران کو روکا گیا ،ایف آئی اے، کوسٹ گارڈ، فوج اوررینجرز افسران کو مشن پر بھیجا جائے گا، حکام

بدھ 19 نومبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء )وزارت داخلہ نے پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب کیے گئے پولیس اہلکاروں کو مشن پر جانے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہیکہ 2013 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے 160 پولیس افسران کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس افسران کو مشن پر نہ بھجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے، کوسٹ گارڈ، فوج اوررینجرز کے افسران کو امن مشن میں بھیجا جائے گا۔