30 نومبر کو پارلیمنٹ کے سامنے عوام کا سمند ر ہوگا جسے وفاقی حکومت برداشت نہیں کرپائے گی،عمران خان،وفاق خیبرپختونخوا حکومت ناکام کرنا چاہتا ہے ، قوم 20 نومبر کو خوشخبری سنے گی، الیکشن ٹربیونل اسپیکر ایاز صادق کے حلقے کی گنتی کی تحقیقات کررہاہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، مسلم لیگ نواز اور پی پی پی مک مکاؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں، دھرنے سے خطاب ، پشاور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 نومبر 2014 08:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم 20 نومبر کو خوشخبری سنے گی کیونکہ الیکشن ٹربیونل بیس تاریخ کو اسپیکر سردار ایاز صادق کے حلقے کی گنتی کی تحقیقات کررہاہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، مسلم لیگ نواز اور پی پی پی مک مکاؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔

مسلم لیگ نواز کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار تسلیم کرچکے ہیں کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی ہے۔منگل کے روز آ ز ادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 30 نومبر کو پارلیمنٹ کے سامنے عوام کا سمند ر ہوگا جس کو وفاقی حکومت برداشت نہیں کرپائے گی۔ مسلم لیگ نوازپی ٹی آئی کے تاریخی احتجاج سے خوفزدہ وہ گئی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کیخلاف سازش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا وزیراعظم نواز شریف کے استعفی تک پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا۔ پاکستان کی عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب میں پس چکی ہے لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں ۔ مسلم لیگ نواز کی قیادت نے باریاں لے کر پاکستان کی معشیت کو کمزور کردیا ہے جس کی وجہ سے قوم کی حالت نہیں بدلی۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے ایک انٹرویو میں تسلیم کرچکے ہیں کہ میا ں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شواہد موجود ہیں اور و منی لانڈرنگ کیس میں ملوث تھے۔

پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے ورکرز ملوث نہیں ہیں پھر بھی ورکرز کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا جب تک دھاندلی کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتی اور دھاندلی میں ملوث افراد کو سزانہیں دی جاتی اس وقت تک پی ٹی آئی کا آذادی دھرنا جاری رہیگا۔ ۔ انہوں نے کہاپی پی پی اور مسلم لیگ نواز نے مک مکاؤ کی پالیسی بنا رکھی ہے اور عوام کا خون چوس رہے ہیں ۔

پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے لوٹاگیا قومی کا پیسہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور آئین وقانون کو تسلیم کرتی ہے لیکن نواز لیگ غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی کر رہی ہے ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت نے وفاق سے ا پنے حقوق لینے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے کہتے ہے کہ وفاق متاثرین کے معاملہ پر صوبائی حکومت کو ناکام کرنا چاہتی ہیں ۔

تحریک انصاف کے چیر مین عمران نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا اپنے دورہ کے موقع پر انہو ں وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ صحت کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پانچ لاکھ مریض روزانہ ہسپتال جاتے ہیں اور پرانے نظام کے تحت ان کا بہتر علاج ممکن نہیں ا ن کا کہناتھا کہ صو بے کے ہسپتالوں کو خودمختاری دے رہے اور شوکت خانم ہسپتال کے طرز پر تمام سرکاری ہسپتالوں کو سہولیا فراہم کی جائیگی متاثرین کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ صوبہ تیس لاکھ آئی ڈی پیز کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا اور وفاق کی طرف سے آئی ڈی پیز کے لیے کسی قسم کی امداد نہیں دی جارہی ہے وفا قی حکومت آئی ڈی پیز کے معاملے پر صوبائی حکومت کوناکام کرنا چاہتی ہے عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت متاثرین کے چارسو لوگوں کو پولیس میں بھرتی کریں گی ۔

ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے اپنے حقوق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریگی۔