لال مسجد آپریشن سے متعلق نئے مقدمے کے اندراج کیلئے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست خارج ،لال مسجد آپریشن سے متعلق ایک ایف آئی آر ہائی کورٹ اسلام آباد کے حکم پر درج ہوچکی ، مزید کسی نئی ایف آئی آر کی ضرورت نہیں سائل پہلے سے موجود ایف آئی آرمیں اپنا بیان ریکارڈ کراسکتا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کا فیصلہ

منگل 18 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) عدالت نے لال مسجد آپریشن سے متعلق نئے مقدمے کے اندراج کیلئے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست خارج کردی لال مسجد آپریشن سے متعلق جنرل پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد 29 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ 17 نومبر کو سنایا گیا عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لال مسجد آپریشن سے متعلق ایک ایف آئی آر ہائی کورٹ اسلام آباد کے حکم پر درج ہوچکی ہے اور شہداء فاؤنڈیشن نے اپنی درخواست میں یہ نہیں کہا کہ پہلے سے درج ایف آئی آر درست نہیں اس لیے مزید کسی نئی ایف آئی آر کی ضرورت نہیں تاہم سائل پہلے سے موجود ایف آئی آرمیں اپنا بیان ریکارڈ کراسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :