ثبوت موجود ہیں ۔دہشت گردوں کے رابطے کس کے ہیں، شیریں مزاری،ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردوں کی حمایت کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں ن لیگ کا ہے۔ عمران گرفتار ہو بھی جائیں تو 30 نومبرکا دھرنا ہر صورت میں ہوگا۔تحریک انصاف پی ٹی وی حملے میں ملوث نہیں۔پرویز رشید نے جھوٹی ویڈیو دکھائی ۔جہلم میں لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ۔وزیراعلی ہمارے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں ۔جہلم واقعہ کامقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرائیں گے ،۔شیخ رشید نے ہماری ترجمانی نہیں کی وہ اپنے قول و فعل کا خود ہی ذمہ دار ہے،تحریک انصاف کی ترجمان کی پریس کانفرنس

منگل 18 نومبر 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثبوت موجود ہیں ۔دہشت گردوں کے رابطے کس کے ہیں۔ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردوں کی حمایت کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں ن لیگ کا ہے۔ عمران گرفتار ہو بھی جائیں تو 30 نومبرک و دھرنا ہر صورت میں ہوگا۔تحریک انصاف پی ٹی وی حملے میں ملوث نہیں۔پرویز رشید نے جھوٹی ویڈیو دکھائی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں عوام جانتی ہے کہ کس کے رابطے دہشت گردوں سے ہیں ۔نواز شریف کالعدم تنظیمیوں کے رابطے میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید بھول گئے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا ۔انجم عقیل کو چھڑانے کے لئے تھا نے پر دھاوا کس نے بولا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف الزام مذاق کے مترادف ہے ۔

وزارت داخلہ کو اشتہاری کا مطلب ہی معلوم نہیں ۔اشتہاری ملزمان چھپے ہیں۔عمران چھپے نہیں وہ سرعام جلسے کررہے ہیں۔پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے تو گرفتار کرے۔سیالکوٹ میں بھی لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے جلسے پر فائرنگ کی اور جہلم میں بھی لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کونشانہ بنایا ۔کیا حکومت ہمارے بندے مارتی رہے اور ہم چپ کر بیٹھیں رہیں گے۔

ایسا اب نہیں ہوگا۔جہلم میں لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ۔وزیراعلی ہمارے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں ۔جہلم واقعہ کامقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پیسے سے متعلق ہمیں کوئی علم نہیں ۔میڈیا کو پیسے دینے کے ثبوت ہونے چاہیں ہم نے صحافیوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔صحافیوں پر ناروا سلوک اور تشدد کے خلاف ہیں حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے راستے بند کئے۔انصاف ملنے تک رہنما احتجاج جاری رکھیں گے ۔عمران خان گرفتار ہوئے تب بھی 30 نومبر کو احتجاج ہوگا۔شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے ۔شیخ رشید نے ہماری ترجمانی نہیں کی وہ اپنے قول و فعل کا خود ہی ذمہ دار ہے۔