بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت ‘ نیزہ پیر سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے رہائشی شدید زخمی

منگل 18 نومبر 2014 08:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت ‘ مظفر آباد کے نیزہ پیر سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے رہائشی زخمی ہوگیا‘ حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں اکر وہاں کا رہائشی ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا ہے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔