پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ ،میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے ، روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل ہے،جو اپنی بہترین درستگی کی وجہ سے انتہائی اہم میزائل سسٹم میں سے ہے،سربراہ پاک بحریہ،صدرمملکت اور وزیر اعظم کی میزائل کے کامیاب تجربہ میں شریک فوجیوں ،سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد

منگل 18 نومبر 2014 08:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔، میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے ، روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔درمیانی فاصلے تک مار کرنے والامیزائل شاہین ون اے حتف چار سیریز کا حصہ ہیجو روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بحیرہ عرب میں کئے جانے والے تجربہ کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ ،ڈی جی اسٹریٹجک پلانس ڈویڑن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کے علاوہ اسٹریٹجک فورسز کے سینئرافسران،سائنسدان اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو پاکستان کو زیادہ سے زیادہ دفاعی صلاحیت کے حصول میں اْن کی لگن،پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہین ون اے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل ہے،جو اپنی بہترین درستگی کی وجہ سے انتہائی اہم میزائل سسٹم میں سے ہے۔ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مشن کلی تکمیل میں شریک تمام لوگوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔انہوں نیکسی بھی جارحیت کے خلاف اور دفاع وطن کے لئے پاک فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔صدرمملکت اور وزیر اعظم نے میزائل کے کامیاب تجربہ میں شریک فوجیوں ،سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :