پاک فوج کا آپریشن خیبر ون ، باڑہ میں 10 دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ،اسلحہ اور گولہ بارود بھی فورسز کے سپرد کردیا گیا ۔ اب تک 350 دہشتگرد خود کو فورسز کے حوالے کرچکے،آئی ایس پی آر

منگل 18 نومبر 2014 08:18

خیبر ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) پاک فوج کے آپریشن خیبر ون میں باڑہ میں 10 دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی فورسز کے سپرد کردیا گیا ۔ اب تک 350 دہشتگرد خود کو فورسز کے حوالے کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے ۔ پیر کے روز دس دہشتگردوں ن ے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو حوالے کیا ہے اور اپنا اسلحہ اور گولہ بارود بھی فورسز کے حوالے کردیا ہے آئی ایس پی آ کے مطابق آپریشن کے دوران دس اہم کمانڈروں سمیت اب تک 350 دہشتگرد خود کو فورسز کے حوالے کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :