مسئلہ کشمیربڑی اہمیت کاحامل ہے ، شہیدبے نظیربھٹونے جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے ،آصف زرداری ،ہمیں دہشتگردی کے مائنڈسیٹ کامقابلہ کرناہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دنیاکوباورکرایاکہ دہشتگردی جمہوریت کے خلاف ہے ،القاعدہ اوردہشتگردی پرپہلے دنیانے کوئی توجہ نہیں دی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنوں کی جنگ ہے ،ہم دس سال سے ڈکٹیٹرکے خلاف جدوجہد کی ہے ،ہم نے اپنی لیڈربے نظیربھٹوکوجمہوریت کیلئے قربان ہوتے ہوئے دیکھاہے، لندن میں پریس کانفرنس

منگل 18 نومبر 2014 08:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیربڑی اہمیت کاحامل ہے ،محترمہ شہیدبے نظیربھٹونے جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے ،ہمیں دہشتگردی کے مائنڈسیٹ کامقابلہ کرناہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دنیاکوباورکرایاکہ دہشتگردی جمہوریت کے خلاف ہے ،القاعدہ اوردہشتگردی پرپہلے دنیانے کوئی توجہ نہیں دی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنوں کی جنگ ہے ،ہم دس سال سے ڈکٹیٹرکے خلاف جدوجہد کی ہے ،ہم نے اپنی لیڈربے نظیربھٹوکوجمہوریت کیلئے قربان ہوتے ہوئے دیکھاہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ داعش جیسے خطرات سے دنیاکوباورکراناچاہتے ہیں ،بطورصدردنیاکوسمجھاتے رہے ہیں کہ وہ دہشتگردی میں کاری مددنہیں کریں گے توہم جنگ ہارجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکریک کے معاملے پرمعاہدہ کرناچاہتے تھے لیکن بھارتی حکومت نے بات نہیں مانی ،بھارت سمیت دیگرہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،اپنامستقبل بچانے کیلئے دہشتگردی کامقابلہ کرناہوگا،سابق صدرنے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی قربانی دی ہے اورہزاروں جانوں کانذرانہ پیش کیاہے ،پاکستان میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعدحاصل ہوئی ہے ،پی پی پی نے 10سال تک ڈکٹیٹرکامقابلہ کیااورجمہوریت حاصل کی ،سابق صدرنے یہ بھی کہاکہ کشمیرمیں آئندہ ہونے والے انتخابات پرتشویش ہے ،مسئلہ کشمیرکوبھولنانہیں چاہتے ہیں ،بے نظیربھٹوکی طرح مسئلہ کشمیرکواجاگرکرناچاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ذہنوں کی جنگ ہے ،پاکستان کے نوجوانوں نے قربانیاں دیکرجمہوریت حاصل کی ہے ،پی پی پی بھی وہی کام کررہی ہے جوبے نظیربھٹونے شروع کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ہمارے بچوں کے مستقبل کوخراب دیکھناچاہتے ہیں ،پاکستان بھارت سمیت دیگرہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی اپناناچاہتاہے ،دہشتگردی کے خلاف نظریاتی جنگ جیتناہوگی۔

متعلقہ عنوان :