قوم کو مزید غلام بنانے کیلئے نوازشریف اور زرداری کی اولادیں تیارہورہی ہیں،عمران خان،گو نواز گو کے نعرے لگانے والے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی،(ن) لیگ کا دہشت گردوں سے تعلق ہے ، پرویز رشید تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں ، لاڑکانہ میں ذاتی زمین پر جلسہ کرنے سے بھی روکا جارہا ہے، جلسہ کرانیوالوں پر ایف آئی آر کٹ گئی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں جمہوریت کیلئے اکٹھے ہوئے، یہ کیسی جموریت ہے،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

منگل 18 نومبر 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے کی وجہ سے کارکنان پر فائرنگ کی گئی، کیا یہی جمہوریت ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں جمہوریت کیلئے اکٹھے ہوئے، قوم کو غلام بنانے کیلئے اب بچوں کو تیار کررہے ہیں، لاڑکانہ میں ذاتی زمین پر جلسہ کرنے سے بھی روکا جارہا ہے، سندھ میں بدترین حالات ہیں بلاول اور آصف زرداری بیرون ملک دوروں پر ہیں،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل “گو نواز گو” کے نعرے لگانے پر کارکنان پر فائرنگ کی گئی، پولیس وین پر چڑھ کر پتھراوٴ ہوا، کیا یہی جمہوریت ہے،، نعرے لگانا ہمارا حق ہے، حکمران اثاثے ظاہر نہیں کرتے، سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں 14 افراد شہید ہوئے، ایف آر تک نہیں کٹی، کیا یہ جمہوریت ہے؟۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ذاتی زمین پر جلسہ کرنے سے بھی روکا جارہا ہے، جلسہ کرانیوالوں پر ایف آئی آر کٹ گئی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں جمہوریت کیلئے اکٹھے ہوئے، 3 بار وزارت عظمیٰ پیپلزپارٹی، 3 بار ن لیگ کو ملی، قوم کو غلام بنانے کیلئے بچوں کو تیار کیا جارہا ہے، وڈیرے نے خاتون کے بال کاٹ دیے، کوئی نہیں پکڑا گیا، وہاڑی میں آکسیجن نہ ہونے سے 11 بچے مرگئے، کیس نہ بنا، خاتون سے اجتماعی زیادتی ہوئی، ملزم گرفتار نہ ہوا کیا اسے ہی جمہوریت کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن اور عدالتیں ہمیں انصاف دے سکیں گی، 18 مہینے ہوگئے کوئی انصاف نہیں دے رہا، انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ہم سڑکوں پر نکلے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انصاف لینا ہمارا حق ہے، پْرامن احتجاج جمہوریت کی خوبصورتی ہے، ہم نے ناانصافی اور ظلم قبول نہیں کرنا، مینڈیٹ چوروں کو کیوں قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں عمران بڑا ضدی ہے بات نہیں مانتا، مغرب میں جانور اتنے برے حالات میں نہیں جتنے سندھ میں انسان، تھر میں بچے مررہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری ملک میں موجود ہی نہیں، سندھ کے لوگوں کو آزاد کرانے جارہا ہوں،عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں لیکن خود مسلم لیگ(ن) کا دہشت گردوں سے تعلق ہے