آصف زرداری کا صدر الدین ہاشوانی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس،چیئرمین ہا شو گروپ نے اپنی کتاب میں سابق صدر کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی ،فاروق نائیک کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں دکانوں سے کتاب اٹھانے کیلئے 14 دن کی مہلت

پیر 17 نومبر 2014 09:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے چیئرمین ہا شو گروپ صدر الدین ہاشوانی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی طرف سے قانونی نوٹس سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی نے اپنی کتاب میں آصف علی زرداری کی پاکستانی معاشرے کے لئے خدمات کی نفی اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، نوٹس میں مصنف اور پبلشر کو دکانوں سے یہ کتاب اٹھانے کے لئے 14 دن دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس کے مطابق مقررہ وقت میں ایک ارب روپے ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالت سے رابطہ کیا جائے گا۔ سابق صدر نے نوٹس کی تمام رقم کسی خیراتی ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔