پاک فضائیہ کے سربراہ کی قطر اور چین کے وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی سلامتی کے مسائل کے ہر ممکنہ حل پر گفتگو

پیر 17 نومبر 2014 08:57

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے دوحہ (قطر) میں، قطر کے وزیر ِ دفاع میجر جنرل حماد بن علی العطیہ سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے کچھ وقت ساتھ گزارا اور دوستانہ ماحول میں علاقائی سلامتی کے مسائل کے ہر ممکنہ حل پر گفتگو کی۔ ان مسائل کو باہمی اشتراک سے حل کرنیکی سوچ کو دونوں طرف سے سراہا گیا۔

(جاری ہے)

قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فضائی عملی تربیت میں تعاون پر اتفاق ہوا۔ دہشت گردوں کے ساتھ جاری آپریشنز بھی زیرِ بحث آئے۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے چین کے وزیرِ دفاع Chang Wanquan سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ وقت ساتھ رہے اور دونوں افواج کے درمیان بالعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص موجودہ باہمی تعاون پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کئی دوطرفہ ترقیاتی پروگراموں میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر بہترین اثرات ڈالے گا۔

متعلقہ عنوان :