عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری سے احتراز کیا جائے،پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کا وزیراعظم کو مشورہ

پیر 17 نومبر 2014 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار نہ کئے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔پہلے ہی سیاسی طور پر حالات خراب ہیں اور اگر ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری سے احتراز کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سیاسی طور پر حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر چکی ہیں۔