وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات،ملکی سیاسی صورت حال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تبا دلہ خیا ل، دھرنے کی سیاست عنقریب اپنی موت آپ مر جائے گی،پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرایا جا ئے ،وزیر اعظم

پیر 17 نومبر 2014 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال حالیہ دورہ چین کے حوالے سے توانائی منصوبوں کے معاہدوں اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی نے چین کے ساتھ طے پانے والے توانائی منصوبوں سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دھرنے کی سیاست عنقریب اپنی موت آپ مر جائے گی ۔وزیر اعظم نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرائیں ۔ملاقات میں تحریک انصاف کے 30 نومبر کو دی جانے والی احتجاج کی کال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔