30نومبرکوفیصلہ کن جنگ ہوگی ،نوازشریف، آصف زرداری کی پارٹنرشپ توڑدیں گے ،عمران خان ،نوازشریف نے دھرنافیل کرنے کیلئے آئی بی کو270کروڑروپے دیئے ، حکومت نے میڈیا ہاؤسز کا ضمیر خریدنے کیلئے پیسہ لگایا،تجزیہ نگاروں کو خریدنے کی کوشش، ٹی وی اینکرز کی بولی لگائی گئی، عوام اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ،وقت آگیا ہے عدل و انصاف پر مبنی نیا پاکستان بنایا جائے ، جمعہ کو سونامی سندھ کا رخ کرے گا ، لاڑکانہ میں جلسہ کرکے سندھ کے عوام کا ڈر ختم ، خوف کی زنجیریں توڑیں گے، حکمرانوں نے جہلم میں گولیاں چلائیں ،ڈرنے والے نہیں ،قتل ،کرپشن ،ٹیکس چوراوردھاندلی سے اقتدارمیں آنے والاوزیراعظم عمران کان کوجیل بھجواسکتاہے،جہلم میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 17 نومبر 2014 08:46

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 30نومبرکوفیصلہ کن جنگ ہوگی ،نوازشریف آصف علی زرداری کی پارٹنرشپ توڑدیں گے ،نوازشریف نے دھرنافیل کرنے کیلئے آئی بی کو270کروڑروپے دیئے ،عوام اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ،وقت آگیا ہے کہ عدل و انصاف پر مبنی نیا پاکستان بنایا جائے ، جمعہ کو سونامی سندھ کا رخ کرے گا ، لاڑکانہ میں جلسہ کرکے سندھ کے عوام کا ڈر ختم ، خوف کی زنجیریں توڑیں گے، حکمرانوں نے جہلم میں گولیاں چلائیں ،ڈرنے والے نہیں ،قتل ،کرپشن ،ٹیکس چوراوردھاندلی سے اقتدارمیں آنے والاوزیراعظم عمران کان کوجیل بھجواسکتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جہلم میں تحریک انصاف کے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ اسلام آبادمیں پاک افغان کرکٹ میچ میں عوام کونہیں بلایاگیا،گونوازگوکے نعرے کے خوف سے عوام کونہیں بلایا گیا ،میاں صاحب آپ چھپ نہیں سکتے ،گونوازگوکانعرہ آپ کاپیچھاکرتارہے گا،یہ نعرہ رائیونڈتک جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جہلم میں 17,16سال کے لڑکے پرفائرنگ کی گئی ،حکومت نے دہشتگردی کی لیکن لوگ پھربھی بے خوف باہرنکلے ۔

نیاپاکستان بنانے کاوقت آگیاہے ،30نومبرکوفیصلہ کن جنگ ہوگی ،ایک طرف پاکستان کے عوام دوسری طرف سٹیس کوہوگا،حکمران تبدیلی کو روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرینگے، ساری قوم 30 نومبر کو اسلام آباد کا رْخ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو پچھلے 25 سال سے باریاں لے رہے ہیں اور اب اپنے بچوں کو باریاں لینے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

کب تک ہم اسی طرح ان ظالموں کے نیچے اپنی زندگی گزارتے رہیں گے،وقت آگیا ہے کہ عدل و انصاف پر مبنی نیا پاکستان بنایا جائے۔ پاکستانی پرانے نظام اور پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں، ایسا نیا پاکستان بنائیں جس میں انسان کی عزت ہو۔ وقت آگیا ہے کہ تھانہ کچہری کرنے والوں کی سیاست سے جان چھڑائی جائے۔ قوم کو انصاف چاہیے تو 30 نومبر کو میرے ساتھ اسلام باد پہنچیں،اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کاوقت آگیاہے ۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگو! تیار ہو جاؤ میں جمعہ کے روز لاڑکانہ آرہا ہوں۔ لاڑکانہ میں جلسہ کرکے سندھ کے عوام کے ڈر کو ختم کرینگے اور خوف کی زنجیریں توڑیں گے۔ اندرون سندھ جو ظلم ہوتا ہے وہ پاکستان کے کسی اور حصے میں نہیں ہوتا۔ انشا اللہ سندھ کے پسے ہوئے لوگوں کی مدد کرینگے اور وڈیروں کے ظلم سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

نوجوانوں! فکر نہ کرو، اس قوم کو صرف ایماندار لوگ اور نیا پاکستان بنانے کیلئے صرف 200 قابل آدمی چاہیں۔ اگر پاکستانی قوم نے ٹھان لی کہ ہم نے عظیم قوم بننا ہے تو چند ہی سالوں میں ہم دنیا کو ایک عظیم قوم بن کے دکھا سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ہمیں اپنے کردار کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 30 نومبر کے ڈر سے حکومت بے تحاشا پیسہ خرچ کر رہی ہے۔

لوگوں کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے میڈیا ہاؤسز کا ضمیر خریدنے کیلئے پسیہ لگایا۔ تجزیہ نگاروں کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ ٹی وی اینکرز کی بولی لگائی گئی۔ میں نہیں جانتا کہ ان میں سے کتنے اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں۔ نواز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کو تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے 270 کروڑ روپے کا فنڈ دیا۔ جب تک میں زندہ ہوں ان فرعونوں کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی نہ چاہنے والے سیاستدان پولیس سے ڈراتے ہیں ،حکمران تبدیلی نہیں آنے دیتے ۔اتوارکوگوجرانوالہ جاوٴں گا،بٹ عظیم قوم ہوتی ہے ،گوجرانوالہ میں پومی اورگلووٴں سے نمٹ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کوجیل میں جاناچاہئے تھاوہ 50ارب کے میٹرو بس پراجیکٹ کاسربراہ بن گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کونوجوانوں کی آبادی دی یہ بڑی نعمت ہے ،یورپ میں نوجوانوں کی کمی ہے ،بوڑھے لوگ ہیں ،نوجوان اکیلے روزگاراورتعلیم دی اورہنرسکھایااوران پرپیسہ خرچ کریں گے تویہ آبادی ملک کاسب سے بڑااثاثہ بن جائیں گے ۔

اگران پرخرچ نہیں کریں گے تویہ تباہی کی طرح چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان نظرآرہاہے ،پاکستانی عوام فیصلہ کرلیں ہم نے عظیم قوم بنناہے توہم تھوڑے عرصے میں عظیم قوم بن جائیں گے ،پولیس کانظام ٹھیک کرناہوگا،تاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہو۔خیبرپختونخواہ کی پولیس کوڈیڑھ سال میں مثالی پولیس بنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوٹھیک کرنامشکل ہے ،ناممکن نہیں ہے ۔

نیاپاکستان بنانے کیلئے 200ایماندارافرادچاہئیں ،ہم سے برے حالات والی قومیں عظیم بن گئیں ہیں جھوٹامقدمہ درج کرکے کہاجائے توعمران خان کواشتہاری قراردیدیاگیاہے ،میں جیل جانے کوتیارہوں آپ کیاکریں گے ۔جووزیراعظم دھاندلی کرکے آیا،منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری کی لوگوں کوقتل کرایاکیاوہ عمران خان کوجیل میں ڈلواسکتاہے ۔اللہ تعالیٰ نے ظلم کے سامنے کھڑے ہونے کاحکم دیاجب تک زندہ فرعونوں کامقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک زندہ ہوں آصف علی زرداری اورنوازشریف کامقابلہ کرتارہوں گاان کی پارٹنرشپ توڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگلے 90دن بھی دھرنادینے کیلئے تیارہوں ،جب تک انصاف نہیں ملتادھرناجاری رہے گا،انصاف چاہئے تو30نومبرکومیرے ساتھ اسلام آبادپہنچناہوگا۔انہوں نے کہاکہ میری بجلی توکٹ گئی ہے ،موم بتی کیساتھ گزاراکررہاہوں۔ عمران خان نے جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی میں فائرنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔