شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، اعلیٰ افسر سمیت5سیکورٹی اہلکار شہید، 14اہلکار لاپتہ ہونے کی اطلاعات، جوابی کارروائی میں34عسکریت پسند مارے گئے

پیر 17 نومبر 2014 08:46

پشاور ( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی پو سٹ پر حملے میں ایک اعلی افسر سمیت کم ازکم پا نچ سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ گیارہ زخمی ہو ئے ہیں ، حملے میں چودہ اہلکاروں کے لا پتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ حملے کے بعد زمینی اور فضائی کا رروائی میں 34کے قریب عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں ۔

دتہ خیل میں متعین سیکورٹی اور مقامی ذرائع نے بتا یا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی رات دتہ خیل میں سپیرہ نا می پہا ڑی پر قائم سیکورٹی پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے راکٹ لا نچروں اور بھا ری ہتھیا رو ں سے حملہ کر دیا جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار میجروا صف ، صوبیدار جہانگیر ، سپا ہی ایاز ، سپا ہی نذیر اور سپا ہی آصف اعوان شہید ہو ئے جبکہ گیا رہ دیگر زخمی ہو ئے ، واقعہ میں چودہ سیکورٹی اہلکاروں کے لا پتہ ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر میرانشاہ آرمی فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے جواب میں سرکاری ذرائع نے بتا یا ہے کہ سات شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد علی الصبح فضا ئی کا روائی میں بھی سرکاری ذرائع نے ستائیس شدت پسندوں کے مارے جانے کا دعو ی کیا ہے ، یا درہے کہ اپریشن ضرب عضب کے دوران سر کاری ذرائع نے بتا یا ہے کہ بارہ سو سے زائد شدت پسندوں کو مارا گیا ہے جبکہ ایک سو کے قریب سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔