آئی ایس پی آر کی فلم ’ڈیفنڈر‘ نے بہترین فلم ایوارڈ جیت لیا

اتوار 16 نومبر 2014 10:35

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) میدان جنگ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی پاک فوج نے اٹلی میں ہونے والا روم فلم فیسٹول بھی اپنے نام کرلیا، جی ہاں، اٹلی میں ہونے والے روم فلم فیسٹول میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی فلم "ڈیفنڈر" کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روم فلم فیسٹیول میں آئی ایس پی آر کی فلم ”ڈیفنڈر“کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ جیتنا پوری قوم کے لیے قابل فخر ہے،فلم فیسٹول میں دستاویزی فلم تیار کرنے والی ٹیم نے ایوارڈ وصول کیا، فلم بنانے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی فلم ایوارڈ جیتنے پر آئی ایس پی آر کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :