مذاکرات جب بھی ہوئے آئین اور قانون کے دائرے میں ہوں گے،مصدق ملک،سیاست اور ریاست میں تفریق کرنا ہوگی،ترجمان وزیراعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء)ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات جب بھی ہوئے آئین اور قانون کے دائرے میں ہوں گے،سیاست اور ریاست میں تفریق کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے عمران خان کو کوئی پیغام نہیں پہنچایا گیا،اس پر کوئی تبصرہ بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہوں گے،ہمیں ریاست اور سیاست میں تفریق کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :