اگر آئی ڈی پیز عمران خان کا مسئلہ نہیں تو دہشتگردوں کی ذمہ داری بنتی ہے،پرویز رشید، وہ آئی ڈی پیز سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکے،عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکام ثابت ہوئے ، شرمساری سے بچنے کیلئے ڈی چوک میں آکر لیٹ گئے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ مثبت سوچ اپنائیں اور منفی باتوں سے پرہیز کریں ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 10:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ اگر آئی ڈی پیز عمران خان کا مسئلہ نہیں تو دہشتگردوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ آئی ڈی پیز سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں ترقی کے جو تیر چلائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور شرمساری سے بچنے کیلئے ڈی چوک میں آکر لیٹ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشتگردوں کے حصہ دار ہونے کے ناطے آئی ڈی پیز کو سزا دلوا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غبارے سے جلد ہی ہوا نکل جائے گی کیونکہ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں ۔ عمران خان باتیں زیادہ اور کام کم کرتے ہیں عمران خان کو چاہیے کہ مثبت سوچ اپنائیں اور منفی باتوں سے پرہیز کریں یہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :