سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی ایک بار پھر بلااشعال فائرنگ، بھارتی فورسز کی جانب سے چار مارٹر گولے مقامی آبادی کے گاؤں دھمالہ اور تلسی پورہ میں گرے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش کردی گئیں

اتوار 16 نومبر 2014 10:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی ایک بار پھر بلااشعال فائرنگ‘ پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش کردی گئیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو علی الصبح سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر پنجاب رینجرز کی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی جانب سے چار مارٹر گولے فائر کئے گئے جوکہ مقامی آبادی کے گاؤں دھمالہ اور تلسی پورہ میں گرے تاہم ان مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھرپور فائرنگ کی اور بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔۔ ۔سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باو نڈری پر بی ایس ایف وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ کرتی رہتی ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد دیہاتی شہید اور مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔