برمنگھم،سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ،، پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج ، سازش کے تحت پارٹی کو جلسے سے روکا گیا ، فریال تالپور ،بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی جائے، رحمان ملک

اتوار 16 نومبر 2014 10:25

برمنگھم ((اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء)برمنگھم میں سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ ہو گیا ، فرا ل تالپور کا کہنا ہے کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی تیاریوں کے بعد پیپلز پارٹی نے برمنگھم کے نیو بنگلے ہال میں سٹیج سجانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث حکام نے ایسا کرنے سے روک دیا۔

کارکن شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں بھی اندر جانے سے روک دیا گیا جس کے باعث بدنظمی شروع ہوگئی ، کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

جلسے سے پارٹی کی مرکزی قیادت نے خطاب کرنا تھا لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت اہم رہنماوٴں کی شرکت منسوخ کر دی گئی جس کے بعد بنگلے ہال پہنچنے والے رہنما بھی واپس لوٹ گئے ، اس موقع پر پی پی رہنما فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو جلسے سے روکا جارہا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے۔ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی جائے