اگرصبح کے بھولے عمران خان گھرواپس آئیں توہم انہیں گلے لگائیں گے ،پرویز رشید

ہفتہ 15 نومبر 2014 09:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان چھپاتے کچھ نہیں ۔انہوں نے بتادیاہے کہ 30نومبرکوپرتشددحملہ کروں گا،مذاکرات کے دروازے آج بھی کھلے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگواوراپنے ایک بیان میں پرویزرشیدنے کہاکہ اگرصبح کے بھولے عمران خان گھرواپس آئیں توہم انہیں گلے لگائیں گے ،حکومت مذاکرات کے لئے اب بھی تیارہے ،ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بندنہیں کئے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوئی بات چھپاتے نہیں ہیں ۔انہوں نے کنٹینرپرکھڑے ہوکربتادیاہے کہ وہ تیس نومبرکواسلام آبادمیں پرتشددحملہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرحملہ کیاآج صفائی دینے کے بجائے انہیں چاہئے تھاکہ اس وقت کارکنوں کونہ بھڑکاتے

متعلقہ عنوان :