پاک فضائیہ کے سربراہ کی چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، ائیر شو میں شامل JF-17 تھنڈر کو دیکھا،پاک فضائیہ کے سربراہ کی اپنے ہم منصب پیپلز لیبریشن آرمی اینڈ ائیر فورس PLAAF)) کے کمانڈر جنرل سے بھی ملاقات ۔ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں فضائی افواج کے باہمی تعاون کے معاملات پر گفتگو، دونوں دوستانہ فضائی افواج کے درمیان ہونے والی مشترکہ فضائی مشقوں پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:49

ژوہائی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ژوہا ئی ایئر شومیں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے صدر Mr Lin Zuoming سے ملاقات کی۔ائیر چیف نے ژوہا ئی ایئر شو 2014میں شامل پاکستانی دستہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ائیر شو میں شامل JF-17 تھنڈر کو دیکھا۔ اس طیارے کو ائیر شو میں قابلِ دید حیثیت حاصل ہے۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اورہزارو ں لوگوں نے اس پاک چین کے مشترکہ لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لی۔

انہوں نے ائیر شو میں شامل پاکستانی دستے سے ملاقات میں اُن کی شو میں شمولیت اور کامیاب مظاہرے پر تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے ہم عصر پیپلز لیبریشن آرمی اینڈ ائیر فورس PLAAF)) کے کمانڈر جنرل Ma Xiaotian سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں فضائی افواج کے باہمی تعاون کے معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے دونوں دوستانہ فضائی افواج کے درمیان ہونے والی مشترکہ فضائی مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں فضائی افواج کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزیدبڑھانے کے نئے زاویے اور منصوبے بھی زیر غور آئے۔ پاکستان کی شان JF-17 تھن تھنڈر جو کہ PAFاور CATICکی مشترکہ پیداوار اور (پاکستان ائیروناٹیکل اور CATIC) کی مشترکہ کاوش ہے ژوہا ئی ایئر شو 2014013- میں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شائقین کی ایک بڑی تعداد اس لڑاکا جہاز کو دل کھول کر داد دے رہی ہے۔یہ چین میں ہونے والے ائیر شو کی دسویں کڑی ہے جو کہ ہر دو سال کے بعد منعقد ہوتا ہے۔ یہ ائیر شو دنیا کی فضائی افواج اور طیارہ سازی کی صنعت سے وابستہ صنعتوں کو اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :