عمران خان کی دھمکیاں تشویشناک ہیں ایسا شخص امن کے لیے خطرناک ہے،خواجہ سعد رفیق ،عمران خان گند ڈالنے اور الزام تراشی کی سیاست چھوڑ دیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں ٹیکس دیتے نہیں اور اپنی ذرائع آمدن بھی بتاتے نہیں، دیکھتے ہیں تیس نومبر کو ان کی پٹاری سے کون سا سانپ نکلتا ہے، ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں تشویشناک ہیں ایسا شخص امن کے لیے خطرناک ہے دیکھتے ہیں تیس نومبر کو ان کی پٹاری سے کون سا سانپ نکلتا ہے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک طرف کام کرنے والے اور دوسری طرف بہتان لگانے والے ہیں عمران خان گند ڈالنے اور الزام تراشی کی سیاست چھوڑ دیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں ٹیکس دیتے نہیں اور اپنی ذرائع آمدن بھی بتاتے نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں تشویشناک ہیں اور ایسا شخص امن کے لیے خطرناک ہے اور وہ اپنے بیانات سے بار بار اس چیز کو ثابت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ بزرگ ہیں کوئی بات کرکے ان کی گستاخی نہیں کروں گا فارورڈ بلاک کا دور ختم ہوگیا ہے دعا ہے کہ وہ مان جائیں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کھڑی بوگیوں کو جلانے والے وہ لوگ ہیں جو ٹرین ٹریک کو اڑانے میں ناکام رہے رائے ونڈ میں ٹرین جلانے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا