وزیر اعظم کا دورہ چین ، طے پانے توانائی معاہدے 2017 تک مکمل کئے جائیں گے ، چینی سفارت خانہ ، نواز شریف اور لی کی چیانگ کی موجودگی میں کل 19معاہدوں پر دستحط کیے گئے ، 13توانائی سے متعلق تھے ، سینئر عہدیدار کی بریفنگ

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء) چینی سفارت خانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے 19 معاہدوں میں سے 13 توانائی سے متعلق ہیں جو 2017ء تک مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں 19 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ لینا بالخصوص پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مدد کرنا ہے جو مکمل طور پر شفاف اور کسی شرط کے بغیر ہیں۔ چینی عہدیدار نے یقین دلایا کہ ان معاہدوں پر مقررہ مدت کے اندر حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :