شیخ رشید کی72 گھنٹوں میں گرفتاری کا امکان،وزارت داخلہ میں صلاح ومشورے شروع،شیخ رشید کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء)ننکانہ جلسے میں عوام کو اکسانے کے لئے اشتعال انگیز تقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے لئے وزارت داخلہ میں صلاح ومشورے ۔شیخ رشید کو72 گھنٹوں میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ایف آئی اے سے شیخ رشید کے اثاثوں کی چھان بیان بھی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب میں ہونے والے میں عوام کو اکسانے کے لئے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر وزارت داخلہ ،وزارت خزانہ سمیت متعدد محکموں نے شیخ رشید کو نوٹسز بھجوا دیئے ہیں اور ان کی گرفتاری اور مقدمے کے لئے وزارت داخلہ میں صلاح ومشورے شروع ہیں۔

حکومت نے ایف آئی اے کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ شیخ رشید کے اثاثوں کی چھان بین شروع کرے کہ ان کے کتنے اثاثے ہیں اور کہاں کہاں سے آئے ہیں اور کہاں کہاں جمع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :