شانگلہ میرا گھر ہے،میرا بچپن شانگلہ میں گزرا اور بچپن کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ،ملالہ یوسف زئی،شانگلہ میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بہترین سکول اور کالج تعمیر کریں گے ، شانگلہ میں زیادہ تر بچے غر بت اور تعلیمی سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے زیور تعلیم سے محرو م ہیں، ملالہ ایجو کیشن سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

جمعہ 14 نومبر 2014 10:20

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء) آمن کا نو بل انعام جیتنے والی ملا لہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ میرا تعلق شانگلہ سے ہے شانگلہ میر ا گھر ہے میرا گاوٴں ہے،یہاں کی خو بصور تی نہیں بھول سکتی ،میرا بچپن شانگلہ میں گزرا اور بچپن کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ، میر ے اپنے گھرکے بچے تعلیم سے محروم ہیں ، شانگلہ میں بچیوں کی تعلیم کیلئے ایک بہترین سکول اور کالج تعمیر کریں گے ، شانگلہ میں زیادہ تر بچے غر بت اور تعلیمی سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے زیور تعلیم سے محرو م ہیں، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے شاہ پور میں منعقدہ ملالہ ایجو کیشن سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

سیمینار سے اے ڈی سی شانگلہ فر حت اللہ مر وت ، ملالہ یو سف زئی کے ماموں فیض محمد خان پاپا، ملا لہ یوسف زئی کے چچا سید رمضان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقا بلے بھی ہو ئے ، جبکہ بچوں نے ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے نغمے اور ترا نے بھی پیش کئے ، ملالہ یوسف زئی نے اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہاکہ شانگلہ میں گرلز سکولز کی کمی ہیں اور اگر سکول ہیں تو ان میں کر سیاں ہیں نہ اسا تذہ اور نہ ہی وائٹ بورڈز ہیں جبکہ اکثر سکولز گھوسٹ ہیں، انہوں نے کہاکہ میرے اپنے گھر میں بھی بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں اورمیں نے شانگلہ میں ایجو کیشن کے حوالے سے کئی پرا جیکٹس شروع کئے ہیں اور انٹر نیشنل پیس پرا ئز کی جو رقم مجھے ملی تھی وہ میں شانگلہ میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کر رہی ہوں اور اسی فنڈ کے تحت شانگلہ کے پچیس یتیم بچے اعلی سکولوں میں تعلیم حا صل کر رہے ہیں اور انہیں اعلی تعلیم حا صل کر نے کیلئے تمام اخرا جات ہم مہیا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ملا لہ فنڈ سے شانگلہ میں ایک بہترین سکول اور کالج تعمیر کریں گے ، یہ ایک ایسا مثا لی سکول ہو گاجہاں بچوں کو اعلی تعلیم دی جا ئے گی ، اچھے ٹیچر ز میسر ہوں گے اور کو ئی کمی محسوس نہیں ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ لڑکیاں بہترین تعلیم حا صل کریں شانگلہ میں پرا ئمری لیول تک تو بچیاں تو تعلیم حا صل کر تی ہیں لیکن جب وہ ہا ئی لیول تک پہنچتی ہیں تو سکولز نہ ہو نے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جا تی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے کمپین شروع کیا ہے کہ شانگلہ میں ہر بچے کو اعلی تعلیم ملے اور میری خوا ہش ہے کہ شانگلہ میں لڑ کوں اور لڑ کیوں کیلئے الگ الگ یو نیو رسٹیاں قائم ہوں میں حکومت سے مطالبہ کر تی ہوں کہ وہ شانگلہ میں یو نیو رسٹیاں قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک دوسرے کے تعاوٴن سے ممکن ہے ، انہوں نے والدین سے مطالبہ کیا کہ اگر انہوں نے اپنے بچوں کو کچھ دینا ہے تو وہ انہیں زیور تعلیم سے اراستہ کریں اور بچوں پر اعتماد کریں اور خا ص کر بچیوں کی تعلیم میں کو تا ہی نہ کریں۔