معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، نوازشریف،خطے میں امن کیلئے افغانستان کی قیادت سے رابطے میں ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،برطانوی وزیر خارجہ سے گفتگو،پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں،برطانوی وزیرخارجہ ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 14 نومبر 2014 10:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،خطے میں امن کیلئے افغانستان کی قیادت سے رابطے میں ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہمنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے لندن میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہمنڈ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،بیشتر دہشتگرد مارے گئے ہیں،ان کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،معاشی اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں