کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی، مبینہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی

جمعہ 14 نومبر 2014 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء)کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار نے دعویٰ کیا ہے کہ واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ ان کی تنظیم نے کیا ہے اور دھماکہ کرنے والے شخص کا نام ضیف اللہ بتایا گیا ہے جس کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے،کالعدم جماعت الاحرار کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر دھماکے کی فوٹیج بھی جاری کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :