رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

جمعہ 14 نومبر 2014 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء )رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نااہلی کیس میں آرٹیکل 62، 63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کے معاملے پر چیف جسٹس کو نوٹ بھجوا یا ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کوئٹہ رجسٹری میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لیے دوران آرٹیکل 62 اور63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے تھے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح نہ کی گئی تو یہ آرٹیکل بے معنی ہو جائیں۔ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بنچ بنایا جائے گا اور آرٹیکل 62، 63 کی تشریح کی جائے۔