سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے 5رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ،سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ٹیم کی سربراہی کرینگے ، ٹیم میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہیں ۔ ٹیم وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزراء سمیت 21 افراد سے تحقیقات کرے گی، عوامی تحریک نے حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا ،جے آئی ٹی ٹیم کی تفتیش میں شریک ہوں نہ ہی بیان دینگے ٹیم کی تشکیل کے لیے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا حکومتی ٹیم سے مطمئن نہیں ہیں، رحیق عباسی

جمعہ 14 نومبر 2014 09:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14نومبر۔2014ء ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے 5رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ عوامی تحریک نے حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ٹیم کی سربراہی کرینگے ، ٹیم میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہیں ۔ ٹیم وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزراء سمیت 21 افراد سے تحقیقات کرے گی ۔

(جاری ہے)

ادھر عوامی تحریک نے حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جے آئی ٹی نوا زشریف اور شہباز شریف کی جان خلاصی کیلئے تشکیل دی گئی ہے حکومت نے اپنے محافظ افسر کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا عبدالرزاق چیمہ پر ہمیں سخت اعتراض ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان عوامی تحریک رحیق عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی ٹیم کی تفتیش میں شریک نہیں ہوں اور نہ بیان دینگے ٹیم کی تشکیل کے لیے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا حکومتی ٹیم سے مطمئن نہیں ہیں ہم نے آئی جی کے پی کے اور شاہد حیات کے نام دیئے تھے لیکن حکومت نے مسترد کردیا اپنی مرضی کے پولیس افسر کو لگا دیا جے آئی ٹی کی نواز شریف اور شہباز شریف کو کلین چٹ دینے کے لیے بنائی گئی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں