نادرا میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں نے لیپ ٹاپ کے ا ستعمال کر کے جعلی شناختی کا رڈ بنوائے گئے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف،لیپ ٹاپ میں ڈیوائس لگا کر ڈیٹا ان کے پاس چلاجاتا ہے، اسرائیل ،امریکہ ،بھارت اور ایران نے مرضی کے لوگوں کے شناختی کارڈ ایشو کروائے ہیں، قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، نادرا ملازمین کو نکالنے اور کم معاوضہ دینے کے معاملے کی رپورٹ پندرہ روز میں طلب

جمعرات 13 نومبر 2014 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے نادرا میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں نے لیپ ٹاپ کے ا ستعمال کر کے جعلی شناختی کا رڈ بنوائے گئے لیپ ٹاپ میں ڈیوائس لگا کر ڈیٹا ان کے پاس چلاجاتا ہے اسرائیل ،امریکہ ،بھارت اور ایران نے مرضی کے لوگوں کے شناختی کارڈ ایشو کروائے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہو ا اجلاس میں اراکین کمیٹی اور وزارت داخلہ ،نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی اجلاس میں وزارت داخلہ کے امور زیربحث لائے گئے ۔

اجلاس میں سانحہ واہگہ باڈر میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور وزارت داخلہ حکام نے سیف سٹی پراجیکٹ پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ سیف سٹی پر تحقیقات کے بعد کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

نیب نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرادی ہے کمیٹی نے نادرا کے ملازمین کو نکالنے اور انہیں کم معاوضہ دینے کے معاملے کی رپورٹ پندرہ دن میں طلب کر لی کمیٹی نے بیرونی خفیہ ایجنسی کے لیپ ٹاپ کے زریعے شناختی کا کے حصول کے معاملے چیئر مین نادرا سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

کمیٹی میں پاسپورٹ محکمے میں افرادی قوت کی کمیٹی کے امور زیر بحث لائے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ جہلم میں ایک شخص دو سگی بہنوں کے ساتھ شادی کر کے کنیڈا لے کر گیا ان کے شناختی کا رڈ کس طرح بن گئے یہ ایک نادارا پر سوالیہ نشان ہے کمیٹی میں بتایا گیا کہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں نے جن میں امریکہ اسرائیل بھارت اور ایران شامل ہیں لیپ ٹاپ استعمال میں ڈیوائس استعمال کر کے کر کے من پسند لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے ہیں جس پر کمیٹی اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے نادرا کو آنکھیں بند نہیں کر نے دیں گے۔