روس پاکستان کو ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا،ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہو گا، روسی سفیر

جمعرات 13 نومبر 2014 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء ) پاکستان میں روسی سفیر الیکس دیدوف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹرایم آئی 35 (MI35) فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں روسی سفیر الییکس دیدوف کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹرایم آئی 35 (MI35) فراہم کرے گا، حکومتی سطح پر اس معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم معاہدے کی دیگر تفصیلات کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان روس سے ماضی میں اسی نوعیت کے ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی سازوسامان خریدتا رہا ہے تاہم افغانستان میں روسی افواج کے داخلے اور افغان جنگ شروع ہونے کے بعد روس نے پاکستان کو فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم کچھ ماہ قبل روس نے یک طرفہ طور پر اس پابندی کو اٹھالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :