حج کے دوران پاکستانیوں نے پارٹی سے بالاتر ہوکر حکومت کے حق میں نعرے لگائے ہیں، سردار یوسف،مدارس کے حوالے سے اصلاحات کے لیے علماء سے مشاورت جاری ہے،اسلام آباد میں جلد ہی قرآن کمپلیکس تعمیر ہوگا،آئندہ عید سے قبل رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیں گے اور عید ایک ہی دن ہوگی،وفاقی وزیر برائے مذہبی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 13 نومبر 2014 09:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج کے دوران پاکستانیوں نے پارٹی سے بالاتر ہوکر حکومت کے حق میں نعرے لگائیں ہیں،مدارس کے حوالے سے اصلاحات کے لیے علماء سے مشاورت جاری ہے،اسلام آباد میں جلد ہی قرآن کمپلیکس تعمیر ہوگا۔۔۔آئیندہ عید سے قبل رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیں گے اور عید ایک ہی دن ہوگی،وفاقی وزیر سردار یوسف نے حج انتظامات پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے طلبہ کے لیے وظائف دوگنا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن کے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوئی اور یہ جہالت ہے۔افسوسناک ہے کسی بھی اقلیت کے زیادتی ہوگی تو کارروائی ہوگئی۔میں خود کوٹ رادھا کشن جاوٴں گا۔ہماری کوشش ہے کہ عربی زبان کی تعلیم کو عام کیا جائے،،انھوں نے مزید کہا کہ حج کے دوران پاکستانیوں نے پارٹی سے بالاتر ہوکر حکومت کے حق میں نعرے لگائیں ہیں۔مدارس کے حوالے سے اصلاحات کے لیے علماء سے مشاورت جاری ہے۔سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلد ہی قرآن کمپلیکس تعمیر ہوگا۔اورآئیندہ عید سے قبل رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیں گے اور عید ایک ہی دن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :